اسلام آباد: سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وزرات داخلہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، وفاقی پولیس کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے اختیارات دے دیئے۔وزرات داخلہ کی جانب سے اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دئیے گئے ہیں. اس سلسلہ میں چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔رینجرز، کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے پاس پہلے ہی اختیارات موجود ہیں، وزیراعظم نے بھی سمگلنگ کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی پولیس اینٹی سمگلنگ مہم چلائے گی. ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو اب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کا بھی اختیار مل گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دیدیئے
Apr 26, 2024 | 23:40