سیلاب سے متاثرہ ضلع شکارپور میں گیسٹرو کی وباء پھوٹنے سے آٹھ ہزار دو سو پچاس افراد متاثر ہوئے ہیں اور مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس تعداد میں ہرگھنٹے بعد اضافہ ہورہا ہے۔ ان میں بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔ شکارپورمیں سیلاب سے اسی ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کئے جانے کی وجہ سے دیگر وبائی امراض میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ادھر ضلع ڈہرکی میں سیلابی پانی میں آنے والے زہریلے سانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سانپ کے کاٹنے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی