اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بینکنگ اورمالیاتی ادارے سیلاب متاثرین کی دادرسی کیلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے بینک اورمالیاتی ادارے متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں اورچھوٹے کاروباری حضرات کی امداد کیلئے آگے آئیں اور خصوصی سکیمیں شروع کریں۔ صدر نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پچہتر اضلاع متاثرہ ہوئے،بیس لاکھ ساٹھ ہزار ایکڑقابل کاشت اراضی کونقصان پہنچا جس سے دو سوارب کی کھڑی فیصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ متاثرین کوعیدالفطرسے قبل پانچ ہزارروپے فی متاثرہ خاندان کی پہلی جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے ایچ بی ایف سی پرزوردے کرکہا کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی ازسرنوتعمیر کرتے وقت آئندہ ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے جوسیلاب اوردیگر قدرتی آفات سے گھروں کونقصان سے محفوظ رکھے۔