اس بات کا اعلان نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا،گراؤنڈ زیروپرمسجد کی تعمیر کے حق اکٹھی ہونے والی تنظمیوں میں مسلم،عیسائی،یہودی اوردیگرمعاشرتی گروپ شامل ہیں۔کامن کازکی ایگزیکٹو ڈائریکٹرسوسن لرنرنے میڈیا کوبتایا کہ ہم کسی کوبھی نیویارک شہرکی فضا خوفزدہ اورتقسیم کرنے نہیں دیں گے۔ نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں کی ترجمان خاتون ڈونا اوکونر نے کہا کہ وہ مسجد کی تعمیرکے متعلق بعض افراد کے دکھ کو سمجھتی ہیں مگرہم سوفیصد اسلامک کلچرل سنٹراورمسجد کی تعمیر کے حق میں ہیں۔ نیویارک میں اس وقت آٹھ لاکھ مسلمان رہتے ہیں اورشہرمیں سوکے قریب مساجد بھی موجود ہیں۔