وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ترکمانستان کے نائب وزیراعظم راشد میری دوف کی سربراہی میں اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس ہوا۔

Aug 26, 2010 | 14:13

سفیر یاؤ جنگ
اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کومستحکم بنانے سے متعلق امورپرغوروخوض ہوا۔ وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوتوانائی کے بحران کاسامنا ہے اس سلسلے میں ترکمانستان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پرترکمانستان، افغانستان، پاکستان اوربھارت کے مابین گیس پائپ لائن منصوبے پرکام کی رفتاربڑھانے کااعادہ کیاگیا۔ ترکمانستان کے نائب وزیر کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئندہ ماہ اشک آباد میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق اقدامات پرغور ہو گا۔ دونوں جانب سے تجارتی اورکمرشل تعلقات کوفروغ دینے کیلئے ویزہ کی سہولت کوآسان بنانے پربھی اتفاق کیاگیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے اسلام آباد میں اومان کے سفیرمحمدسیدمحمدال لاطاوی نے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے سلطنت اومان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے دی جانیوالی امداد پر شکریہ اداکیا۔ سلطنت اومان نے سیلاب زدگان کیلئے پچاس لاکھ بیس ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے اردن کے سبکدوش ہونےوالے سفیرڈاکٹرصالح ال جوارنہی نے الوداعی ملاقات کی۔
مزیدخبریں