کوٹری بيراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دوسری جانب گدو اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد ميں اٹھائیس ہزارکيوسک کمی ہوئی

Aug 26, 2010 | 14:19

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق چشمہ اورتونسہ بيراج پر درميانے درجے جبکہ کالاباغ، ہيڈ پنجند اورہيڈ تريموں کے مقام پرنچلے کا سيلاب ہے۔ کوٹری بيراج ميں پانی کی آمد نو لاکھ اڑتیس ہزارچار سو اڑتیس کيوسک جبکہ اخراج نولاکھ سولہ ہزار تینتیس کيوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد تین لاکھ اکیاون ہزارتین سو سات اور اخراج تین لاکھ چھیالیس ہزار آٹھ سو سات کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج چار لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو چودہ کيوسک ہے۔ گدو بيراج کے مقام پر پاني کی آمد چھ لاکھ پچاس ہزار سات سو ترانوے کيوسک اور اخراج چھ لاکھ چالیس ہزار آٹھ سوانتیس کيوسک ہے۔ سکھر بيراج کے مقام پر پانی کی آمدچھ لاکھ ستانوے ہزار تین سو اکتیس کيوسک اوراخراج چھ لاکھ چھپن ہزارسات سو پچانوے کيوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو پچاس فٹ ہے۔ ڈيم ميں پانی کی آمد اور اخراج دو لاکھ ستاسٹھ ہزارکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ فٹ اور پانی کی آمد اور اخراج چھپن ہزارسات سو اکتالیس کيوسک ہے۔ دريائے ستلج ميں ہيڈ سليمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اڑتیس ہزارآٹھ سو اٹھائیس کيوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارپانچ سو اٹھہتر رکيوسک ريکارڈ کيا گيا ہے۔
مزیدخبریں