عوامی نیشنل پارٹی نے الطاف حسین کے بیان پرخیبرپُختونخوا اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی، تحریک میں ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی سینئروزیربشیراحمد بلور نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئندہ ہونیوالے اجلاس میں اس پربحث کی اجازت طلب کی ہے ۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مارشل لاء کو دعوت دے کرآئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اس لیے  آرٹیکل چھ کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر بشیربلور نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان جرنیلوں نے پہنچایا ۔ ایم کیوایم بھی آمریت کی پیداوار ہے جس نے جرنیلوں کو دعوت دے کریہ ثابت کردیا ہے یہ  مارشل لاء میں ہی پھلتی پھولتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن