عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی سینئروزیربشیراحمد بلور نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئندہ ہونیوالے اجلاس میں اس پربحث کی اجازت طلب کی ہے ۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مارشل لاء کو دعوت دے کرآئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اس لیے آرٹیکل چھ کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر بشیربلور نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان جرنیلوں نے پہنچایا ۔ ایم کیوایم بھی آمریت کی پیداوار ہے جس نے جرنیلوں کو دعوت دے کریہ ثابت کردیا ہے یہ مارشل لاء میں ہی پھلتی پھولتی ہے ۔