وہاڑی میں چینی کی غیرمنصفانہ تقسیم اوربلیک مارکیٹنگ کے خلاف تحفظ حقوق شہریاں کے زیر اہتمام تاجروں اورشہریوں نے گول چوک وہاڑی میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا۔  

احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد سرور، صدر مہر فدا حسین کاٹھیا ،جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شریف گجر ،تاجر راہنما ملک نصیر احمد پریمی ،چوہدری ساجد آصف ،رانا محمد افتخار نے کی۔ اس موقع پرخطاب    کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہاڑی میں کچھ عرصہ سے انتظامیہ کی ملی بھگت سے صرف ایک ڈیلر چینی بلیک کر رہا ہے جبکہ باقی تمام ڈیلر چینی سے محروم چلے آرہے ہیں۔ انتظامیہ کا منظور نظر ڈیلر پورے شہر میں چینی بلیک کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ اورایم این اے تہمینہ دولتانہ سے مطالبہ کیاکہ شہر میں چینی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین نے ٹائر جلاکر گول چوک میں ٹریفک بلاک کر دی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن