پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے کہا ہے کہ سیلاب سے ضلع ٹھٹھہ میں متاثر ہونے والے ایک سے ڈیڑھ لاکھ متاثرین کی کراچی آمد کا امکان ہے، حکومت نے اس کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

Aug 26, 2010 | 22:13

سفیر یاؤ جنگ
پیپلزسیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ سورجانی بند ٹوٹنے سے سجاول سمیت کئی شہروں اور دیہاتوں کو خطرہ ہے، ٹھٹھہ سے کراچی ملیر تک تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کو خالی کراکے متاثرین کو ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب متاثرین کے لئے استقبالیہ کیمپ بنا دیاگیا ہے، جہاں متاثرین کی کیمپوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کراچی  کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں ٹھٹھہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سوک سینٹر اورکمشنرآفس میں قائم امدادی کیمپوں میں امدادی سامان جمع کرائیں۔
مزیدخبریں