ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں دو بھائیوں کی تشدد سے ہلاکت کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے اور سانحہ کے ملزموں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔

سیالکوٹ میں مقتول بھائیوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ  مہذب معاشرے میں اس طرح کے کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں ایسا واقعہ برداشت نہیں کیا جا سکتا، ایسے واقعات ریاست اور حکومت کی ناکامی ہیں۔ انہوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں واقعہ کے بارے میں تحریک التوا جمع کروا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن