مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی، قومی امدادی کمیشن کے قیام میں تاخیر افسوسناک ہے، وفاق  اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے ایسے منصوبے ترتیب دے کہ انہیں ناصرف روزگارکے مواقع دوبارہ میسر آئیں بلکہ وہ اپنی ضروریات کوبہترانداز سے حاصل بھی کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیلاب کی آفت سے محفوظ ہیں ان کا فرض ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کی بھرپور امداد کریں۔ اس سے پہلے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے اصل مسئلہ بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے جامع حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صاف پانی کی پانچ لاکھ بوتلیں سیلاب زدگان میں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مسلم لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ ایوان وزیراعلیٰ میں امن و امان کے سلسلے میں بھی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ نے نمازجمعہ اوراکیس رمضان کو یوم علی کی تقریبات کے موقع پرسکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔  

ای پیپر دی نیشن