آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گڑی خیرو سندھ کے سیلاب میں پھنسے ایک ہی خاندان کے چھبیس افراد کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیا ہے، یہ لوگ کچھ کھائے پیئے بغیر گذشتہ پانچ روز سے وہاں محصور تھے۔ دوسری طرف پاک فوج کے انجنیئرز نے سول انتظامیہ کی امداد سے جام پور روجھان فلڈ بند اوربندھ سے سناوان میں ریلوے ٹریک کوآمدورفت کیلئے بحال کردیا ہےاور کوٹ ادو کے قریب ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کردیاہے جبکہ مظفرگڑھ کے فیلڈ ہاسپٹل میں اردن کے نو ڈاکٹرز طبی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک سیلاب میں پھنسے ایک لاکھ دس ہزارافراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں خیر پور، سکھر ، سرجانی باغن ، منارکی، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔