پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک سیلاب میں پھنسے ایک لاکھ دس ہزارافراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں خیر پور، سکھر ، سرجانی باغن ، منارکی، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
سندھ میں پاک فوج اور بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،سجوال، شہداد کوٹ اور الموکوٹ میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔
Aug 26, 2010 | 23:47