اسلام آبادپولیس نےآبپارہ کےایک ہوٹل میں چھاپہ مار کرایک دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پرجی سکس میں دوسال کی چھٹی پر گئےوزارت خزانہ کے نائب قاصد سردارعلی کےگھر پرچھاپہ مارا پولیس کے مطابق وزارت خزانہ کا ملازم سردار علی خان خود کش حملہ آورکو لانے کے لیے پشاورگیا ہوا تھااوراس نےخود کش حملہ آورکولا کراسلام آباد میں کارروائی کرنا تھی ملزم خود توگرفتار نہیں ہوسکا تاہم اس کےگھر سےخود کش جیکٹ ،امریکی ڈالراوریورو برآمد ہوئے ہیں پولیس نےمزید تفتیش کےدوران چارمزید دہشت گردوں کوبھی گرفتارکیاہےاوران کے قبضےسےخود کش جیکٹ ایک ہینڈ گرنیڈاوراسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ذرائع کےمطابق دہشت گردوں نےابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےجمعہ الوداع اوریوم القدس پردہشتگردی کامنصوبہ بنا رکھا تھا۔
تھا۔پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے ایک دہشت گرد ہے جبکہ پانچ لوگ مشتبہ ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ وزارت خزانہ کے ملازم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔