ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دوہزارروپے اضافےکےبعدانسٹھ ہزارروپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں سو ڈالرفی اونس کی نمایاں کمی ہوئی تھی آج ایک بارپھرسونےکی فی اونس قیمت چوہتر ڈالر بڑھ کر سترہ سو پچاسی ڈالرہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چارہزارروپےکمی اور آج دوہزارروپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے دام دوہزارروپے اضافے کے بعد انسٹھ ہزارروپے اوردس گرام سونےکی قیمت سترہ سوچودہ روپےبڑھ کرپچاس ہزارپانچ سواکہترروپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کےصدرحاجی ہارون چاند کے مطابق پاکستان میں اس سطح پر سونے کی خرید و فرخت تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم نہیں

ای پیپر دی نیشن