لندن اولمپکس کے 8گولڈ میڈلسٹ چینی سوئمرز کی ڈائیونگ کے دلچسپ مظاہرے

Aug 26, 2012

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )لندن اولمپکس میں سونے کے تمغے جیتنے والے آٹھ چینی سوئمرز نے ڈائیونگ کے دلچسپ مظاہرے کر کے اولمپکس کی یاد تازہ کر دی۔ہانگ کانگ میں آٹھ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ چینی ڈائیورز نے ڈائیونگ کے دلچسپ مظاہرے کیے۔ ڈائیونگ دکھانے سے پہلے خصوصی بینڈ نے سوئمرز کا استقبال کیا۔ اولمپکس فاتحین کے منفرد انداز دیکھنے کے لیے دس ہزار سے زائد کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ ہانگ کانگ کے سوئمنگ پول کے سپرنگ بورڈ پر مرد اور خواتین نے ڈائیونگ کے دلچسپ اور منفرد انداز میں مظاہرے کیے۔ لندن اولمپکس میں چین اڑتیس گولڈ میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

مزیدخبریں