انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کوچھ وکٹوں سے شکست دے کرورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

Aug 26, 2012 | 19:50

ٹاؤنزویلا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کرانڈرنائنٹین چیمپئن ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پردوسوپچیس رنزبنائے۔ کینگروز کپتان ولیم بوسِستو نے ناقابل شکست ستاسی رنز بنائے جبکہ بھارت کی طرف سے سندیپ شرما نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسوچھبیس رنز کا مطلوبہ ہدف بھارتی ٹیم نے اڑتالیس ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارتی کپتان انمکت چند نے ناقابل شکست ایک سو گیارہ رنز بناکر ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی سنچری سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ 

مزیدخبریں