لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام رچنا ٹاﺅن شاہدرہ، فیروزوالا، مریدکے اور قصور سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین کو ادویات ، راشن، کھانے پینے کے صاف پانی، خیموںکی ترسیل سمیت دیگر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سوموریہ پل فیروزوالا شاہدرہ، گوجرانوالہ، نارووال، بدوملہی،منڈی بہاﺅالدین، سیالکوٹ میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں حافظ شاہد امین‘ مولانا مبشر احمد مدنی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی،صاحبزادہ حافظ بابر فاروق رحیمی‘ حافظ فیصل افضل شیخ، مولانا زاہد ہاشمی الازہر، مولانا طارق جاوید‘ عبدالرحیم قریشی و دیگر نے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں شعبہ خدمت خلق الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے تحت اور سعودی عرب کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر جلد شروع کرینگے۔
”سعودی عرب کے تعاون سے متاثرین کے گھروں کی تعمیر شروع کرینگے“
Aug 26, 2013