سپرے نہ ہونے کے باعث فیروز والا میں ڈینگی کی وباءمیں شدت

فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز و الا کے علاقے میں ڈینگی وباءمیں تیزی آگئی ہے۔ اس وقت ایک درجن کے قریب افراد اس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ حکومتی سطح پر ہر روز اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں مگر ڈینگی کی وباءمیں آئے روز نیا کیس سامنے آرہا ہے۔ تحصیل فیروز والا کی آبادیاں لاہور کے نزدیک واقع ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز اکثر لاہور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تحصفیل فیروز والا سیلابی اور بارشوں کا پانی کھڑا ہے مگر سپرے کرنے والی ٹیمیں چند علاقوں میں کام کرتی ہیں اس مقامات پر سپرے کا کام نہیں کیا جا رہا۔ بلدیہ فیروز والا‘ کوٹ عبدالمالک میں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے۔ اکثر گلی محلوں میں گندا پانی کھڑا رہنے سے مچھروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن