لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ےونےورسٹی انسٹی ٹےوٹ آف اےگری کلچرل سائنسز مےں تےن روزہ زرعی ورکشاپ کا انعقاد ”کپاس کی پتہ مروڑ وائرس بےماری تشخےص اور مزاحمت“ کے عنوان سے کےا گےا ہے ےہ ورکشاپ USDA اور ICARDA کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے اور 26 سے28 اگست تک جاری رہے گی۔ ڈائرےکٹر انسٹی ٹےوٹ پروفےسر ڈاکٹر سلےم حےدر نے زرعی ورکشاپ کے بارے مےںکہا ہے کہ اس مےںپاکستان سے آئے ہوئے زرعی سائنس دانوں کو پتہ مروڑ وائرس بےماری کے بارے مےں معلومات فراہم کی جائےں گی۔