”نئی منڈیاں کھلنے کے باوجود پنجاب سے آم برآمد کرنے کی سہولت نہیں“

”نئی منڈیاں کھلنے کے باوجود پنجاب سے آم برآمد کرنے کی سہولت نہیں“

اسلام آباد (این این آئی) ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو احمد جواد نے کہا کہ نئی منڈیاں کھلنے کے باوجود پنجاب سے آم برآمد کرنے کی سہولیات موجود نہیں جن سے برآمد کنندگان فائدہ اٹھاتے ہوئے جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کو آم برآمد کر سکیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ملتان اور لاہور میں ہاٹ واٹر اور ویپر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ایک پلانٹ کراچی میں لگا ہوا ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ سے ہاٹ واٹر کا جو ناکافی ہے اور پنجاب کے آم کیلئے سودمند بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہارٹیکلچر ایکسپورٹ کمپنی بھی پنجاب حکومت سے رابطہ کرے تاکہ آم کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن