لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز کے رمضان پیکج سے محکمہ کو پچاس لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی اور تقریباً سولہ ہزار سے زائد مسافروں نے اس خصوصی رمضان پیکج کے تحت ان ٹرینوں میں سفر کیا۔ اس کے علاوہ عید الفطر اور اس سے اگلے روز ٹرو کے موقع پر کرایوں میں پچاس فیصد کمی کے نتیجے میں پچھلے سال کی نسبت اس عید پر محکمہ ریلوے کو پونے دو کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی اور پینتالیس ہزار سے زائد مسافروں نے اس خصوصی رعایت سے فائدہ اُٹھایا۔
”رمضان اور عید پیکج“ سے ریلوے کو کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی
”رمضان اور عید پیکج“ سے ریلوے کو کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی
Aug 26, 2013