اسلام آباد( این این آئی)چینی کمپنی نے نیلم جہلم منصوبے پر کام بند کرنے کا نوٹس دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین واپڈا نے وزارت بجلی و پانی کو خط لکھا ہے کہ چینی کمپنی کے پاس پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے فنڈ ختم ہو گئے ہیں اس لیے کمپنی نے ٹنل بورنگ مشین کے ذریعے کھدائی کا کام روکدیا ہے۔ فوری طور پر4 ارب روپے جاری نہ کئے گئے تو چینی کمپنی واپس لوٹ جائیگی۔ خط میں وزیراعظم اور وزارت بجلی و پانی سے معاملہ حل کرانیکی درخواست کی گئی ہے۔
چینی کمپنی نے نیلم جہلم منصوبے پر کام بند کرنے کا نوٹس دیدیا
Aug 26, 2013