کبیروالا: ”ڈاکٹر سے شادی کرونگی“ لڑکی کا ہسپتال میں ہنگامہ، زہر کھا لیا

Aug 26, 2013

کبیروالا (نیوز ڈیسک) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک لڑکی کرن شہزادی نے شور مچانا شروع کر دیا کہ وہ ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم سے شادی کرے گی کیونکہ انہوں نے مجھے شادی کی آفر کی تھی۔ ان کو جب بتایا گیا کہ ڈاکٹر وسیم شادی شدہ ہیں تو اس کا کہنا تھا وہ دوسری، تیسری، چوتھی حتیٰ کہ پانچویں بیوی بننے پر تیار ہیں۔ ڈاکٹر نے ایم ایس سے مشاورت کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے آنے پر لڑکی یہ کہتے ہوئے واپس چلی گئی کہ لوگ عشق میں مر ہی جاتے ہیں۔ آدھ گھنٹہ بعد جب اسے کچھ لوگ ایک کار میں لیکر آئے تو کرن کی حالت غیر تھی اور اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لی تھیں۔ ڈاکٹرز نے اس کا معدہ صاف کر کے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا۔

مزیدخبریں