سڈنی (اے پی پی)آسٹریلوی سائنسدانوں نے ایسی نئی دوا بنانے کا دعوی کیا ہے جس کی بدولت کینسر کے علاج میں بے مثال کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس دوا کے زیر اثر رسولیوں کے خلیات تباہ ہو جاتے ہیں جبکہ انسانی جسم کے صحت مند خلیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس وقت سائنسدان مہلک مرض نیورو بلاسٹوما میں مبتلا بچوں پر اس دوا کے تجربات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔