احمد فراز کی برسی، چیئرمین اکادمی ادبیات عبدالحمید نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اسلام آباد (این این آئی) نامور شاعر اور اکادمی ادبیات پاکستان کے سابق چےئرمین احمد فراز کی پانچویں برسی کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے چیئرمین اکادمی عبدالحمیدنے اُن کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر احمد فراز کے دونوں فرزند سعدی فراز اور شبلی فراز ، محبوب ظفر اور غضنفر ہاشمی نے احمد فراز ٹرسٹ کی طرف سے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی۔ راولپنڈی ،اسلام آباد کے ادیب نسیم سحر، منظر نقوی، طار ق نعیم،آفتا ب ضیا، رانا محمد اجمل، طارق شاہد، علی یاسر ، سابق سیکرٹری تعلیم ایس۔ ایم قریشی اور دیگر اہل قلم بھی موجود تھے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...