ٹی وی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کا بحران دور کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (اے پی پی) پاکستان فلم انڈسٹری میں موجود نامور ڈائریکٹرز کی بجائے ٹی وی کے متعدد فنکاروں نے فلم انڈسٹری کا بحران دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں کراچی کے متعدد فنکاروں نے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین پرکامیابی حاصل کرنے کے لیے فلم سازی کا عمل تیز کر دیا۔ ان فنکاروں نے جن میں ہمایوں سعید‘ عبداللہ کادوانی‘ ساجد حسن‘ شاہد ظہور‘ یاسر نواز بلوچ‘ جاوید شیخ‘ مرینہ خان‘ قیصر خان نظامانی‘ عمر شریف اور کراچی کے دیگر بہت سے فنکاروں نے جدید مشینری، موضوعات اور فنکا روں پر مشتمل نئی فلمیں بنانے کا ناصرف اعلان کیا ہے بلکہ عملی اقدامات بھی شروع کر دئیے ہیں۔ نئے فنکاروں کے فلم شروع کرنے سے فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور دوسری طرف فلم انڈسٹری کا مرکز لاہور کی بجائے کراچی بنتا جا رہا ہے۔ متذکرہ فنکاروں کی اکثریت کراچی میں فلم سازی کا آغاز کر رہی ہے جبکہ کچھ فنکار فلم کی شوٹنگ لندن‘ امریکہ اور دیگر ممالک میں کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فنکاروں کے فلم ساز بننے سے لاہور میں موجود سینئر پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز بھی خوش ہیں کہ کم از کم نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری کو موجودہ بحران سے نجات ملے گی۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ نئی نسل ہم سے زیادہ باعلم اور جدید رجحانات سے آگاہ ہے۔ امید ہے کہ یہ لوگ بین الاقوامی سطح کی فلمیں بنا کر پاکستان فلم انڈسٹری کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نئی نسل کے جو لو گ فلمیں بنا رہے ہیں وہ اپنی فلموں کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ بھی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمایوں سعید‘ عبداللہ کادوانی اور جاوید شیخ نے کہا کہ موجود حکومت بھی مختلف ممالک میں موجود سفارتخانوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ہماری فلموں کی مارکیٹنگ کرنے میں ہماری مدد کرے تاکہ ہماری فلمیں باہر نمائش کے بعد زرمبادلہ لانے میں کامیاب ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...