اسلام آباد/ابوظہبی (اے این این) پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے دروازے بدستور بند ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہو گی ، اس سلسلے میں 13لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کے باعث غیر ملکی ٹیموں کے وہاں آنے سے انکار کے بعد پاکستانی ٹیم کو بدستور ملک سے باہرکھیلنا پڑ رہا ہے اور اس سلسلے میں اب پاکستان کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ ہونیوالی کرکٹ سیریز بھی ملک میں ہونے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ 13لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات مذکورہ دونوں سیریز کی میزبانی کرے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یو اے ای گیمز براڈ کاسٹنگ رائٹس کے لئے جلد ٹینڈرز جاری کرے گا ۔