ایشز سیریز انگلینڈ نے جیت لی‘ شکست خوردہ کپتان کلارک امپائر علیم ڈار سے الجھ پڑے

لندن (سپورٹس ڈیسک نوائے وقت رپورٹ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشینز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا آسٹریلیا نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 492 رنز بناکر جبکہ دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 111 رنز بناکر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 377 اور دوسری میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ ختم کر دیا گیا آسٹریلوی شین واٹسن کو میچ جبکہ انگلینڈ کے آئن بیل اور آسٹریلیا کے ہیرس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ انگلینڈ نے ایشنز سیریز 3-0 سے جیت لی اوول کا 5 واں ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا میچ کا اختتام متنازعہ ہو گیا انگلینڈ کو جیت کیلئے 21 رنز درکار تھے کہ ایمپائر علیم ڈار نے کم روشنی کے باعث میچ رکوا دیا فیصلے پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ایمپائر علیم ڈار سے الجھ پڑے۔

ای پیپر دی نیشن