اسمبلیاں توڑنے، وزیراعظم کو کام سے روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (وقائع نگار)وزیرا عظم پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی کو کام سے روکنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گذار سہیل حمید ایڈو,کیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک سے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کی شکایت پر سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے ،جس سے 2013کے انتخابات مکمل طور پر مشکوک ہوگئے ہیں۔ اس لئے فوری طور پر وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرکے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور شفاف طریقے سے نئے انتخابات کرائے جائیں۔ درخواست میں وزیراعظم پاکستان، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن