سرینگر (آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور اس میں ہونیوالے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھڑپیں کسی بھی وقت بڑے اور تباہ کن جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں جو کہ دونوں ممالک کے لئے گھاٹے کا سودا ہوگا ۔انہوں نے کہا بھارت نے خارجہ سیکرٹریز مذاکرات منسوخ کرکے امن کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔
کنٹرول لائن پر کشیدگی کسی بھی وقت تباہ کن جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے: علی گیلانی
Aug 26, 2014