مصر، امارات نے لیبیا کے جنگجوؤں پر خفیہ فضائی حملے کئے، رپورٹ

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ مصر اور امارات نے لیبیا کے جنگجوئوں پر خفیہ مشترکہ فضائی حملے کئے ہیں۔حال ہی میں لیبیا میں طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف جنگجوؤں پر ایک مشترکہ فضائی حملے کئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ حملے روایتی عرب حکومتوں اور عرب سپرنگ کے بعد تشکیل پانے والے گروپوں کے درمیان طاقت کے حصول کشمکش کو ظاہر کر رہے ہیں امارات اور مصر امریکہ کے اتحادی ہیں مگر انہوں نے واشنگٹن کے علم میںلائے بغیر خفیہ مشن سرانجام دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...