لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق انٹرنیشنل میڈلسٹ محمد آصف ڈار نے کہا کہ گلاسگو گیمز کی طرح ایشین گیمز بھی وفاقی وزارت کھیل، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے لئے صرف تفریح کا باعث ہونگے۔ ڈھائی سو سے زائد رکنی دستہ 25 کھیلوں میں شرکت کر رہا ہے جبکہ تعداد 300 سے بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ ہم گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بغیر گولڈ میڈل حاصل کیے پاکستانی دستے کی کارکردگی کو اچھا قرار دے رہے ہیں۔