لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے بھتیجے کا انتقال ہو گیا۔ یونس خان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں دستیاب نہیں ہونگے، ہمبنٹوٹا سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ یونس خان کے 10 سالہ بھتیجے بھارت میں جگر کا ٹرانسپلانٹ کرانے کے لئے گئے تھے تاہم آپریشن سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان، چیف آپریٹننگ آفیسر سبحان احمد نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔