انتہائی تیز رفتاری سے بستر بچھانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

Aug 26, 2014

لندن (نیٹ نیوز) لندن میں ایک مقامی ہوٹل کی منیجر نے انتہائی تیز رفتاری سے بستر بناتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ہوٹل کی نئی شاخ کھلنے کے موقع پر 42سالہ اینڈریا نے صرف 74سیکنڈ میں بستر بناکر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا۔اینڈریا وارنر نامی ان خاتون کو ناصرف بستر بنانا تھا بلکہ تکیے کے غلاف چڑھانے کیساتھ ساتھ کمبل بھی اچھی طرح تہہ کرکے بستر پر بچھانا تھا۔ اس موقع پر42سالہ اینڈریانے اپنے 12سالہ تجربے کا استعمال کرتے ہوئے صرف 74سیکنڈ(1منٹ14سیکنڈ) میں بستر بناکر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا۔

مزیدخبریں