پیپلز پارٹی نے بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں پر بحث کیلئے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی

Aug 26, 2014

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے سیالکوٹ کے قریب سرحدی خلاف ورزیوں کے سنجیدہ معاملہ پر فوری بحث کیلئے تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے اس سنجیدہ معاملہ پر قومی اسمبلی میں فوری بحث کی جائے۔جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں ہمسائیہ ممالک کے مابین صورتحال خراب ہورہی ہے۔ ایسی صورتحال برقرار رہی تو دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو جائینگے۔ تحریک شازیہ مری، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ ، غلام مصطفی شاہ اور عذرا افضل نے جمع کرائی۔
تحریک استحقاق

مزیدخبریں