کوئٹہ میں تحریک انصاف کی ریلی، عمران کا ٹیلیفونک خطاب

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)عمران خان نے کہا ہے حکمرانوں نے فوری طور پر استعفے نہیں دیئے تو پورے ملک میں دھرنے دیکر پہیہ جام کردیں گے۔ کارکن حکمرانوںکے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالیں۔ یہ بات انہوں نے ٹیلیفون پر تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں کی قیادت میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ایک ریلی نکالی گئی جو جناح روڈ، قندھاری بازار، میزان چوک، عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔
کوئٹہ ریلی

ای پیپر دی نیشن