کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر8 کے باتھ روم میں دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واقعہ کو گیس سلنڈر دھماکہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شفقت انور شاہوانی نے صحافیوں کو بتایا مذکورہ دھماکہ اے سی گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جعفر ایکسپریس