لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی اور مجموعی سودوں کی مالیت 5.36 فیصد اضافے سے 2 ارب 48 کروڑ روپے رہی سودوں کی کل تداد 13753 رہی اور پی ایم ای ایس انڈکس 2985 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ 80 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 73.1 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 5.1 کروڑ روپے رہی۔