لاہور (خبر نگار) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کا ایک یونٹ سیالکوٹ کے صنعتکاروں کی مدد کیلئے سیالکوٹ میں قائم کیا جائے یہ مطالبہ سیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس میں لاہور سائبر کرائم سرکل کے ایک روزہ دورے کے دوران کیا گیا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی دعوت پر لاہور سائبر کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسین کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اس موقع پر سیالکوٹ کے صنعتکاروں نے سائبر کرائم کے حوالے سے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔
سیالکوٹ میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا یونٹ قائم کیا جائے: سیالکوٹ چیمبر آف کامرس
Aug 26, 2014