لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید نے کوٹ لکھپت جیل میں قتل ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مقدمہ قتل کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت پر عدالت کی جانب سے گواہوں کو طلب کیا گیا تھا مقدمہ کے گواہ حاضر نہ ہونے کی بناء پر مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت 27 اگست کو گواہوں کی عدالت طلبی
Aug 26, 2014