لاہور(اپنے نامہ نگار سے)مقامی احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراد ریفرنس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا جزوی بیان قلمبند کیا ۔ احتساب عدالت نے بینک نادہندگی کے الزام میں گرفتار خو شی محمد اور ناصر احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 8ستمبر تک توسیع کر دی ہے ۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزمان سے تفتیش مکمل کرلیں ۔ ملزمان نے کاروباری مقاصد کے لئے کمرشل بینکوں سے بھاری قرض لے کر واپس نہیں کیا تھا ۔
احتساب عدالت میں مختلف ریفرنسوں کی سماعت، گواہوں کے بیانات قلمبند
Aug 26, 2014