ہفتوں پر محیط دھرنوں اور انقلابی نعروں سے کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو چکی ہیں: پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف نے کہا ہے کہ بنکوں سے ڈیپازٹ ختم کرنے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے پر اکسانا غیر قانو نی اقدام اور ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ سیاست دانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔ ملک کی اقتصادی حالت پہلے طویل دورانیہ کے دھرنے سے کافی کمزور ہو چکی ہے ۔ غلط نعروں کے ذریعے اسے  اپنی انا کی بھینٹ چڑھانے سے گریز کریں ۔ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید ، سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ وائس چیئرمین امجد علی جاوا  ، لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ظہیر بھٹہ  اور کتار بند روڈ انڈسٹریل ایریا کے رہنما سید محمود غزنوی نے یہاں جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے  کہ کسی جائز اور اصولی مسئلہ پر احتجاج کرنا کسی بھی متاثرہ طبقہ کا آئینی حق ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپنے آئینی حق کو قانونی حدود سے باہر کسی طور نہ جانے دیا جائے ۔ پیاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور کاروباری طبقہ اب کافی  سمجھدار ہے ۔ کسی ایسے اقدام پر عمل کرنے کے لئے کسی طور تیارنہیں جو ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہو ۔ بزنس کمیونٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ  ہفتوں پر محیط دھرنوں اور انقلابی نعروں سے کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو چکی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...