اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے ممبر اسمبلی اسد عمر سے شدید ناراض ہیں جبکہ جڑواں شہروں سے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا عمران خان شیخ رشید احمد اور اسد عمر سے شدید ناراض ہیں اور دونوں ممبران اسمبلی سے بار بار کہہ رہے ہیں دونوں نشستیں ہم نے الیکشن میں واضح مارجن سے ووٹوں سے جیتی ہیں پھر عوام دھرنوں میں شرکت کیوں نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممبران اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام کی دھرنے میں شرکت کو یقینی بنائیں جبکہ اسد عمر سے وضاحت طلب کی گئی ہے وہ اسلام آباد سے عوام کی عدم دلچسپی سے متعلق جواب تحریری طور پر دیں۔
آن لائن کا دعویٰ
شیخ رشید اور اسد عمر سے عمران شدید ناراض، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت نہ کرنے پر بھی برہم ہیں: آن لائن کا دعویٰ
Aug 26, 2014