کسووال (نامہ نگار)کسووال کے نواحی گائوں 5/14-L میں سوتیلی ماں نے چار سالہ بچے کو تیز دھار آلہ کے ساتھ بے دردی سے ذبح کر دیا،کم سن بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی مگر سوتیلی ماں کو بچے پر ترس نہ آیا۔ 5/14-L کسووال کے رہائشی اشتیاق احمد گھر آیا تو اسکو اپنا لخت جگر عبدالرحمن کو گھر میں موجود نہ پایا، تشویش لاحق ہوئی تو باپ نے بچے کو اِدھر اُدھر تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ آخر کار بچے کی نعش کو اسکی سوتیلی ماں اقراء بی بی نے ذبح کر کے گھر کے ساتھ ملحقہ کپاس کی فصل میں دفن کر دیا مگر بچے کی چیخ و پکار پر ترس نہ آیا،کمسن بچے کا باپ غم میں نڈھال ہوگیا۔ پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے اسے اپنی حراست میں لے لیا، ملزمہ نے پولیس کو بتایا عبدالرحمن کا والد اس سے بہت زیادہ پیار کرتا تھا جبکہ بیٹی کو نظر انداز کر دیتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر بچے کو ابدی نیند سلانے پر مجبور ہوئی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی جبکہ ایس ایچ او رانا آصف سرور کا کہنا ہے ملزمہ نے بچے کو بڑی بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔
بچہ قتل
کسووال: سوتیلی ماں نے 4 سالہ بچے کو تیزدھار آلہ کے ساتھ بے دردی سے ذبح کر دیا
Aug 26, 2014