عمران نے جس دن پہیہ جام کرنے کیلئے کہا جہاز ٹرین سمیت کچھ نہیں چلے گا: شیخ رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کی جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ نواز شریف کے استعفے کے بغیر عمران خان یہاں سے نہیں جائیگا۔ خانہ جنگی ہوئی تو اس کے ذمہ دار شریف برادران ہوں گے۔ آزادی مارچ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ لاہور میں واسا اور ایل ڈی اے کے لوگوں کو اکٹھا کرکے جلسہ کیا گیا۔ پی پی کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دو، عمران کا ساتھ نہ دیا تو یہ ٹرین بھی چھوٹ جائیگی۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران جان دیدیگا مگر استعفے کے بغیر نہیں جائیگا۔ عمران کے مطالبات میں لچک پیدا ہوسکتی ہے جس روز عمران نے پہیہ جام کرنے کا کہا جہاز،، ٹرین سمیت کچھ نہیں چلے گا۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...