بجلی کا بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے: عابد شیر علی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والوں  کے کنکشن کاٹ دئے جائینگے  اور ان کے  خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  قوم نے عمران خان کی سول نافرنی کی کال کو مسترد کر دیا ہے ، ہمارے پانچ سال کے دور حکومت میں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کی طرف آئے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرکے ثابت کیا ہے قوم ملک میں صرف جمہوریت کے ساتھ ہے،  درحقیقت یہ فسادی مارچ ہے جس کے مقاصد، مطالبات، لائحہ عمل اور اعلانات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ریاست کو مفلوج کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔یہ بات انہوں نے سرسید ٹائون سٹی کونسل 107میں سوئی گیس پریشر کے اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر کہی‘ اس موقع پر تقریب کے میزبان امیدوار برائے چیئرمین مبارک علی بٹ اور وائس چیئرمین سید ارشد وسیم اچھی شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی‘ بجلی ‘ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے۔چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل نے کہا کہ جب بھی ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرنا شروع کرتا ہے تو بعض قوتیں اسے کمزور کرنے کے درپے ہو جاتی ہیں کیونکہ بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور مولانا طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
عابد شیر علی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...