5 خودکشیاں: ساہیوال میں ڈی ایس پی اور اے ایس آئی نے خود کو گولی مار لی

لاہور + گوجرانوالہ+ ساہیوال (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) ساہیوال میں دو مختلف واقعات میں کول پاور پراجیکٹ پر تعینات ڈی ایس پی اور رشوت کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی نے تھانے میں خود کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی۔ ڈی ایس پی غلام محمد شاہین کے بھائی شہزاد کے مطابق وہ زیادہ ڈیوٹی اور چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے جس پر اس نے رات گئے خود کو پیٹ میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ علاوہ ازیں تھانہ فرید ٹاؤن میں تعینات اے ایس آئی ایوب خان نے اپنی کنپٹی میں گولی مار خود کشی کر لی۔ ایوب 10 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار تھا۔ ساہیوال سے نوائے وقت کے نامہ نگار کے مطابق ڈی ایس پی غلام شاہین گزشتہ چند دنوں سے گھریلو مسائل کی وجہ سے پریشان تھے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سود کی رقم ادا نہ کرنے والے محنت کش نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ محلہ شوکت آباد لنک روڈ کے سجاد نے سکریپ کا کاروبار کرنے کیلئے مدینہ کالونی کے نومی سے چار لاکھ روپے مبینہ سود پر لیے تھے، گزشتہ روز نومی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احسن کے گھر آیا جس نے اصل رقم سمیت سود کی مد میں بڑھ جانے والے 25 لاکھ روپے ادا کا کہا جس پر سجاد نے اسے ایک لاکھ روپے ادا کردیئے۔ بعدازاں سجاد نے مزید رقم کا بندوبست نہ ہونے پر دلبرداشتہ زہریلی گولیاں کھا لیں۔ فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سوساں روڈ چناب مارکیٹ میں رہائش پذیر ایڈووکیٹ احسن نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گوجرہ سے نامہ نگار کے مطابق چک 356 ج ب کے عبداللہ کی 18 سالہ بیٹی صائمہ پروین نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...