ایم کیو ایم استعفے واپس لے کرپرانی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ شہر میں صفائی کا ناقص انتظام ہے، حکومت پنجاب نے صفائی کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دیا جو شہر میں صفائی کا انتظام کرنے میں ناکام رہی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پرکام کرتی رہے گی اور اپنے استعفے واپس لے گی۔ اس کے واضح آثار موجود ہیں۔ نواز شریف حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی۔ حکومت کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں ملک میں غربت عام ہے۔ نواز شریف نے راولپنڈی میں 48 ارب روپے کا میٹروبس منصوبہ شروع کیا لیکن عوام ووٹ مجھے ہی دیں گے کیونکہ راولپنڈی کا میں ہی نمائندہ ہوں۔ میٹروبس منصوبہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب حکمرانوں کی کرپشن روکنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...